عالمی ادارۂ صحت ڈبلیو ایچ او نے کانگو اور یوگنڈا میں پھیلنے والے ایبولا وائرس کے خطرناک پھیلاؤ کو عالمی صحت کے لیے ہنگامی صورتحال قرار دے دیا ہے۔ ادارے کے مطابق بنڈی بگیو وائرس سے اب تک سینکڑوں مشتبہ کیسز اور متعدد اموات رپورٹ ہو چکی ہیں جبکہ سرحد پار پھیلاؤ کا خطرہ بھی بڑھ رہا ہے۔اس وائرس کے خلاف فی الحال کوئی منظور شدہ ویکسین یا مخصوص علاج موجود نہیں ہے۔