فرانس نے اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے وزیر ایتامار بن گویر کے اپنے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو کے مطابق یہ فیصلہ غزہ امدادی فلوٹیلا کے کارکنوں کے ساتھ مبینہ بدسلوکی اور توہین آمیز رویے کے بعد کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق بن گویر کی ایک ویڈیو پر عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا تھا جس میں زیرِ حراست کارکنوں کو ہتھکڑیوں میں دکھایا گیا۔