وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ، سیکرٹ سروس نے مسلح حملہ آور کو ہلاک کر دیا

وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ، سیکرٹ سروس نے مسلح حملہ آور کو ہلاک کر دیا

وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کے واقعے کے بعد سیکرٹ سروس نے ایک مسلح شخص کو ہلاک کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق حملہ آور نے 17ویں اسٹریٹ اور پنسلوانیا ایونیو کے قریب سیکورٹی چیک پوائنٹ پر فائرنگ کی جس کے جواب میں اہلکاروں نے کارروائی کی۔ واقعے میں ایک راہگیر بھی زخمی ہوا جبکہ کسی سکیوریٹی اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اُس وقت وائٹ ہاؤس میں موجود تھے۔

اختصار:ٹیم باخبر/ دیکھیں روئٹرز