پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں فوجی اہلکاروں کو لے جانے والی ٹرین پر خودکش حملے میں کم از کم 24 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔ رپورٹس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے چمن پھاٹک کے قریب دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی ٹرین کے ایک ڈبے سے ٹکرا گئی جس کے بعد زوردار دھماکہ ہوا اور دو بوگیاں الٹ کر آگ کی لپیٹ میں آ گئیں۔ بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔