امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران جنگ کے حوالے سے بڑا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں میں دنیا کو اچھی خبر مل سکتی ہے۔ نئی دہلی میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں روبیو نے کہا کہ امریکہ ایران تنازعہ کو سفارتی طریقے سے حل کرنا چاہتا ہے ۔ رپورٹس کے مطابق واشنگٹن اور تہران کے درمیان مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔