ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ مجوزہ امن معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھول دی جائے گی۔ ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق تہران صرف جہازوں کی آمد و رفت کو جنگ سے پہلے کی سطح پر بحال کرنے پر آمادہ ہے۔ ایران نے واضح کیا ہے کہ جہازوں کے راستے، اجازت نامے اور گزرنے کے اوقات کا اختیار بدستور تہران کے پاس ہوگا۔