بھارت میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ سرکاری آئل کمپنیوں نے پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے جبکہ ڈیزل میں 2 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔ یہ دو ہفتوں کے اندر چوتھا اضافہ ہے جس کے بعد دہلی میں پٹرول 100 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گیا ہے۔ مریکہ ایران امن معاہدے کی امید پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی بھی ہوئی ہے۔