جموں کشمیر کے ضلع بڈگام میں 12 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق بچی ہفتہ کی شام لاپتہ ہوئی تھی جبکہ اتوار کی صبح اس کی لاش گھر سے تقریباً 200 میٹر دور کھیتوں سے برآمد ہوئی۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید احتجاج شروع ہو گیا ہے اور عوام نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ تحقیقات کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیم ایس آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔