دہلی جمخانہ کلب نے مرکزی حکومت کی جانب سے کلب خالی کرنے کے حکم کے خلاف دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے 26 مئی کو سماعت مقرر کر دی ہے۔ حکومت نے کلب کو 5 جون تک صفدر جنگ روڈ کی 27 ایکڑ اراضی خالی کرنے کا حکم دیا تھا کہ یہ علاقہ دفاعی انفراسٹرکچر اور قومی سلامتی کے لیے درکار ہے۔