ایبولا وائرس کا خطرہ بڑھ گیا، بھارت نے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی

ایبولا وائرس کا خطرہ بڑھ گیا، بھارت نے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی

افریقی ممالک میں ایبولا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے بعد بھارت نے کانگو، یوگنڈا اور جنوبی سوڈان کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ رپورٹس کے مطابق کانگو میں اب تک 900 سے زائد مشتبہ کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ ڈبلیو ایچ او نے صورتحال کو عالمی صحت ایمرجنسی قرار دے رکھا ہے۔ بھارتی حکومت نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت دی ہے۔

اختصار:ٹیم باخبر/ دیکھیں این ڈی ٹی وی