فلپائن کے شہر اینجلس میں زیرِ تعمیر 9 منزلہ عمارت گرنے سے کم از کم 3 افراد ہلاک جبکہ 17 لاپتہ ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق عمارت اچانک منہدم ہوئی جس کے بعد ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ رپورٹس کے مطابق لاپتہ افراد میں زیادہ تر تعمیراتی مزدور شامل ہیں جبکہ حادثے میں قریب واقع ایک ہوٹل کو بھی نقصان پہنچا۔