سعودی عرب میں حج 2026 کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے جہاں دنیا بھر سے لاکھوں عازمین مکہ مکرمہ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق 15 لاکھ سے زائد زائرین حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں جبکہ منیٰ، عرفات اور مسجد الحرام میں سکیورٹی، ٹرانسپورٹ اور طبی سہولیات کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ سعودی حکام نے ہنگامی طبی امداد کے اقدامات بھی بڑھا دیے ہیں۔