بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے فلم ’ڈان 3‘ تنازعہ اور ممکنہ انڈسٹری پابندی کی خبروں کے بعد پہلا باضابطہ بیان جاری کر دیا ہے۔ رنویر سنگھ کی ٹیم نے کہا ہے کہ اداکار فلم انڈسٹری اور ڈان فرنچائز سے وابستہ تمام افراد کا بے حد احترام کرتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق فلم ورکرز تنظیم ایف ڈبلیو آئی سی ای نے فرحان اختر کی شکایت کے بعد رنویر سنگھ کے خلاف نان کوآپریشن ہدایت جاری کی ہے۔