راجستھان ہائی کورٹ نے کمسن لڑکی سے زیادتی کیس میں خودساختہ مذہبی رہنما آسارام کی عمر قید برقرار رکھتے ہوئے انہیں جلد جودھپور جیل میں سرینڈر کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے دو ساتھیوں کو گینگ ریپ الزامات سے بری کر دیا تاہم آسارام کی ریپ سزا برقرار رکھی گئی۔ آسارام اس وقت طبی بنیادوں پر عبوری ضمانت پر باہر ہیں مگر عدالت نے واضح کیا ہے کہ انہیں جلد جیل واپس جانا ہوگا۔