سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR) مہم کو قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام آزاد اور منصفانہ انتخابات کے آئینی مقصد کو مضبوط بناتا ہے۔ چیف جسٹس سوریا کانت کی سربراہی میں بنچ نے کہا ’’SIR آئین کے تحت آزاد اور شفاف انتخابات کی ذمہ داری سے متصادم نہیں۔‘‘ عدالت نے واضح کیا کہ ووٹر لسٹوں کی درستگی کے لیے یہ عمل آئینی اور قانونی دائرے میں ہے۔