وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ خود کو ہائیڈریٹ رکھیں، باہر نکلتے وقت پانی ساتھ رکھیں اور جسمانی تکلیف کو ہرگز نظرانداز نہ کریں۔ مودی نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں درجہ حرارت مسلسل بڑھ رہا ہے جس کے باعث روزمرہ زندگی متاثر ہو رہی ہے۔ماہرین نے بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کو خصوصی احتیاط کی ہدایت دی ہے۔