بھارت میں عید الاضحیٰ سے قبل مختلف صوبوں میں سڑکوں اور عوامی مقامات پر نمازِ عید سے متعلق سخت پابندیوں کے بعد مسلم برادری میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کئی شہروں میں مساجد کو ہدایت دی گئی ہے کہ نماز ’شفٹوں‘ میں ادا کرائی جائے تاکہ نمازی سڑکوں تک نہ آئیں۔ بعض مقامات پر کھلے میدانوں میں عید اجتماعات کی اجازت بھی محدود کر دی گئی ہے۔