ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے بھتیجے اور پارٹی رہنما ابھیشیک بنرجی کو سونار پور میں حملے کے بعد جسم میں خون جمنے (Blood Clots) کی شکایت پیدا ہوئی ہے۔ ممتا بنرجی کے مطابق طبی معائنے، سی ٹی اسکین اور دیگر ٹیسٹوں میں یہ علامات سامنے آئیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بعض اسپتالوں اور ڈاکٹروں پر بھی دباؤ ڈالا گیا تاکہ انہیں داخل نہ کیا جائے۔