اتر پردیش کے غازی آباد میں 17 سالہ سوریا پرتاپ چوہان کے قتل کیس میں مرکزی ملزم اسد، جو واردات کے بعد فرار تھا، ایک پولس انکاؤنٹر میں مارا گیا۔ رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ خوضہ اور اندراپورم پولس کی مشترکہ کارروائی کے دوران اسد نے پولیس پر فائرنگ کی۔ اس کیس میں پہلے ہی تین دیگر ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں جبکہ ایک ساتھی فرار بتایا جا رہا ہے۔