مغربی بنگال کے ہگلی ضلع میں ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کلیان بنرجی مبینہ حملے میں زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ چندی تلا پولس اسٹیشن کے باہر پیش آیا جہاں وہ پارٹی کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج میں شریک تھے۔ کلیان بنرجی نے الزام لگایا کہ بی جے پی کارکنوں نے ان پر حملہ کیا اور سر پر کوئی چیز پھینکی۔ یہ واقعہ ابھیشیک بنرجی پر سونار پور میں ہوئے حملے کے ایک دن بعد پیش آیا۔