نئی دہلی کے آئی ٹی او علاقے میں واقع اسکول آف پلاننگ اینڈ آرکیٹیکچر (SPA) کی عمارت کی دوسری منزل پر پیر کے روز اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ وزارتِ تعلیم کے دفتر والے حصے میں لگی جس کے بعد فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کارروائی شروع کی گئی۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ملی تاہم دفتر کے کچھ حصوں کو نقصان پہنچا ہے۔