رائل چیلنجرز بنگلورو کو مسلسل دوسری بار آئی پی ایل چیمپئن بنانے کے بعد ویراٹ کوہلی نے کہا کہ آر سی بی کسی بھی ٹیم کو اشتعال دلانے پر یقین نہیں رکھتی۔ فائنل کے بعد کوہلی نے کہا کہ ٹیم نے پورے سیزن میں صرف اپنے کھیل پر توجہ دی۔ انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کے تعلق سے کہا کہ نئی نسل کی جارحانہ کرکٹ سینئر کھلاڑیوں کو بھی اپنی کارکردگی بہتر بنانے پر مجبور کر رہی ہے۔