کرناٹک حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں حجاب اور بعض مذہبی علامات کی اجازت دینے کے فیصلے کے بعد صوبہ میں ایک بار پھر حجاب تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ ہندوتوا تنظیموں اور دائیں بازو کے گروپوں نے اس فیصلے کے خلاف زعفرانی شال (Saffron Shawl) احتجاج شروع کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سدارمیا نے واضح کیا ہے کہ زعفرانی شال پہننے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔