چین کی ٹیکنالوجی کمپنی ’’جی ایج نیٹ ورکس‘‘ایک ایسے مصنوعی ذہانت (AI) نظام پر کام کر رہی ہے جو شہریوں کی آن لائن سرگرمیوں کا تجزیہ کر کے یہ پیش گوئی کر سکے گا کہ مستقبل میں کون حکومت پر تنقید یا اختلافِ رائے کا اظہار کر سکتا ہے۔ محققین نے لیک ہونے والی کمپنی دستاویزات کا جائزہ لینے کے بعد انکشاف کیا کہ یہ ٹیکنالوجی شہریوں کے سوشل میڈیا سرگرمیوں کی بنیاد پر انفرادی پروفائلز تیار کرے گی۔