جموں میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے رہنما طلحہ حسین کو پولس پر مبینہ پتھراؤ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولس کے مطابق سدرہ علاقے میں سرکاری زمین پر مبینہ غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کے بعد احتجاج ہوا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے پولس ٹیم پر پتھراؤ کیا اور حالات کشیدہ ہو گئے۔ واقعے کے سلسلے میں مقدمہ درج کر کے مزید افراد کی شناخت کی جا رہی ہے۔