امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات ’تیز رفتاری‘ سے جاری ہیں۔ رپورٹ کے مطابق تہران نے اسرائیلی حملوں کے بعد بات چیت معطل کرنے کے اشارے دیے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں ایران کی جانب سے مذاکرات روکنے کی کوئی باضابطہ اطلاع نہیں ملی اور خاموشی بھی سفارت کاری کا حصہ ہو سکتی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران معاہدہ چاہتا ہے۔