دہلی کے مالویہ نگر علاقے میں واقع ایک ہوٹل میں خوفناک آگ لگنے سے کم از کم 21 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 40 سے زائد لوگوں کو بچا لیا گیا۔ آگ لگتے ہی عمارت میں بھگدڑ مچ گئی اور دھوئیں سے بچنے کیلئے کئی لوگ کھڑکیوں کی طرف دوڑ پڑے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دو خواتین کو جان بچانے کیلئے تیسری منزل سے چھلانگ لگاتے دیکھا گیا۔ حکام کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔