ایران نے یمن کے حوثی گروپ کو ہدایت دی ہے کہ اگر امریکہ ایران کے بجلی کے نظام یا توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ کرتا ہے تو بحیرۂ احمر کے اہم بحری راستے باب المندب کو بند کرنے کی تیاری رکھے۔ رپورٹ کے مطابق حوثیوں نے اس ممکنہ کارروائی کیلئے علاقے میں میزائل اور ڈرون بھی تعینات کر دیے ہیں۔ حتمی فیصلہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کی ہدایات پر ہوگا۔