کلکتہ ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ زمین کے ریکارڈ کو شہریت کا حتمی ثبوت نہیں مانا جا سکتا۔ عدالت نے کہا کہ کوئی غیر ملکی اگر بھارت میں جائیداد خرید لے تو صرف اس بنیاد پر اسے بھارتی شہری قرار نہیں دیا جا سکتا۔ یہ ریمارکس مبینہ بنگلہ دیشی شہری ناصر ملا کی حراست سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران دیے گئے۔ عدالت میں معاملے کی مزید سماعت 20 جولائی کو ہوگی۔