مہاراشٹر کے ایک ٹرین میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر ہراساں کرنے والے شخص کو منفرد انداز میں سبق سکھایا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں خاتون دیگر مسافروں کی موجودگی میں ملزم کے ہاتھوں میں چوڑیاں پہناتی اور اس کے چہرے پر لپ اسٹک اور میک اپ لگاتی نظر آ رہی ہے۔ ڈبے میں موجود کئی مسافر اس کی حمایت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ویڈیو میں ملزم خاموش اور شرمندہ نظر آتا ہے اور مزاحمت نہیں کرتا۔