بھارتی کرکٹ ٹیم کے سینئر بلے باز روہت شرما کی ون ڈے کرکٹ سے ممکنہ ریٹائرمنٹ کی قیاس آرائیاں اس وقت تیز ہو گئی ہیں۔ بھارتی ٹیم کے بیٹنگ کوچ سیتانشو کوٹک نے واضح کیا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ روہت شرما کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں اب بھی ٹیم کا اہم کھلاڑی سمجھتی ہے۔ رپورٹس کے مطابق لارڈز میں انگلینڈ کے خلاف تیسرا ون ڈے روہت شرما کا آخری بین الاقوامی ون ڈے میچ ہو سکتا ہے