صدر جمہوریہ دروپدی مرمو 19 سے 25 جولائی تک مالدووا، شمالی مقدونیہ اور رومانیہ کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گی۔ وزارت خارجہ کے مطابق اس دورے کا مقصد تجارت، ٹیکنالوجی، سیاحت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا ہے۔ یہ کسی بھی بھارتی صدر کا مالدووا اور شمالی مقدونیہ کا پہلا دوطرفہ دورہ جبکہ رومانیہ کا تین دہائیوں سے زائد عرصے بعد پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔