جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں 30 سالہ عارف حسین کی ہلاکت اور دو افراد کے زخمی ہونے کے بعد ضلع بھر میں انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی گئی ہیں۔ واقعہ کے بعد مقامی افراد نے احتجاج کرتے ہوئے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ پولس کی جانب سے واقعے کی وجوہات اور حالات کے بارے میں ابھی تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔