مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ موہن یادو نے یکساں سول کوڈ کے نفاذ کی بھرپور وکالت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ میں صرف ایک شادی کرنے والوں کو ہی قانونی طور پر رہنے کا حق ہونا چاہیے۔ بھوپال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شادی اور خاندانی معاملات سے متعلق قوانین مذہب کی بنیاد پر مختلف نہیں ہونے چاہییں بلکہ تمام شہریوں کے لیے ایک جیسے ہونے چاہییں۔