کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے بانی ابھیجیت دیپکے نے سونم وانگچک کو جنتر منتر سے اسپتال منتقل کیے جانے کے بعد خود بھی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔انہوں نے کہا کہ 20 جولائی کو پارلیمنٹ مارچ اپنے طے شدہ پروگرام کے مطابق ضرور کیا جائے گا۔ابھیجیت دیپکے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ احتجاج سے پیچھے نہ ہٹیں اور بڑی تعداد میں جنتر منتر پہنچیں۔