جنتر منتر سے صفدر جنگ اسپتال منتقل کیے گئے سماجی کارکن سونم وانگچک کی اہلیہ گیتانجلی جے انگمو نے کہا ہے کہ ان کی، اہل خانہ اور معالج ڈاکٹروں کی رضامندی کے بغیر وانگچک کو کوئی دوا یا طبی علاج نہ دیا جائے۔ دہلی پولس کا کہنا ہے کہ انہیں دہلی ہائی کورٹ کی ہدایات پر بگڑتی ہوئی صحت کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا۔ وانگچک مبینہ نیٹ پرچہ لیک معاملے پر گزشتہ 20 روز سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔