دہلی کے جنتر منتر میں جاری احتجاج میں ہفتے کے روز آل انڈیا اسٹوڈنٹس فیڈریشن (AISF)، اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا (SFI) اور آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (AISA) سمیت بائیں بازو کی طلبہ تنظیمیں بھی شامل ہو گئیں۔ مظاہرین مبینہ نیٹ (NEET) پرچہ لیک معاملے پر مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ سی جے پی کے بانی ابھیجیت دیپکے نے بھی بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔