امریکہ نے ایرانی حملوں میں دو امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد ایران پر مسلسل آٹھویں رات بھی فضائی حملے کیے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق حملوں میں ایرانی فوجی نگرانی کے مراکز، فضائی دفاعی نظام اور ساحلی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران نے کویت میں امریکی فوجی اڈوں پر ڈرون حملے کیے جبکہ خلیجی ممالک میں امریکی مفادات کو بھی نشانہ بنایا گیا۔