صفدر جنگ اسپتال نے بتایا ہے کہ سماجی کارکن سونم وانگچک کو ضروری طبی علاج فراہم کیا جا رہا ہے اور ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم مسلسل ان کی صحت کی نگرانی کر رہی ہے۔ طویل بھوک ہڑتال کے باعث خون کے بعض اشاریے معمول سے مختلف ہیں۔ اسپتال کے مطابق ان کی عمومی حالت مستحکم ہے۔ سونم وانگچک کو بھوک ہڑتال کے 21ویں روز دہلی پولس جنتر منتر سے صفدر جنگ اسپتال منتقل کر کے لائی تھی۔