سیم سنگ کا نیا فولڈیبل اسمارٹ فون ’گلیکسی زیڈ فلپ 8‘ 22 جولائی کو لندن میں ہونے والے گلیکسی اَن پیکڈ ایونٹ میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ لیکس کے مطابق فون میں 6.9 انچ فولڈیبل ڈسپلے، 120 ہرٹز ریفریش ریٹ، 12 جی بی ریم، 256 اور 512 جی بی اسٹوریج کے آپشنز اور 4,300 ایم اے ایچ بیٹری دی جا سکتی ہے۔ بھارت اور یورپ میں اسے ایگزنوس 2600 کے ساتھ پیش کیے جانے کی توقع ہے۔