کانگریس رہنما راہل گاندھی نے امتحانی بے ضابطگیوں کے معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 152 پیپرز لیک ہوئے اور 7.5 کروڑ طلبہ متاثر ہوئے لیکن ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہیں ہوئی۔ راہل گاندھی نے کہا کہ احتجاج کرنے والے طلبہ کے خلاف طاقت کا استعمال کیا گیا جبکہ پرچہ لیک کے ذمہ دار آزاد گھوم رہے ہیں۔