اداکار سلمان خان نے امتحانی پرچہ لیک کے معاملے کو نہایت سنگین مسئلہ قرار دیتے ہوئے تعلیمی اصلاحات کا مطالبہ کرنے والے طلبہ کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر کہا کہ طلبہ نے پرامن انداز میں اپنی آواز بلند کر کے حوصلے کا مظاہرہ کیا ہے۔ سلمان خان نے اپیل کی کہ اس تحریک کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے اور امید ظاہر کی کہ حکومت طلبہ کے مطالبات پر مثبت غور کرے گی۔