امریکہ اور سعودی عرب نے سول جوہری تعاون کا ایک معاہدہ طے کر لیا ہےجس کے تحت سعودی عرب کو شہری جوہری پروگرام کی ترقی میں تعاون حاصل ہوگا۔ امریکی محکمہ توانائی کے مطابق معاہدہ کئی دہائیوں پر محیط شراکت داری کی قانونی بنیاد فراہم کرے گا۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مستقبل میں سعودی عرب کو یورینیم افزودگی کی اجازت بھی مل سکتی ہے۔ معاہدے کی مکمل تفصیلات ابھی جاری نہیں کی گئیں۔