پاکستان میں خودکش حملہ، 12 فوجیوں سمیت 15 افراد ہلاک، ٹی ٹی پی نے لی ذمہ داری

پاکستان میں خودکش حملہ، 12 فوجیوں سمیت 15 افراد ہلاک، ٹی ٹی پی نے لی ذمہ داری

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں سیکیورٹی چوکی پر خودکش حملے میں 12 فوجیوں، دو پولس اہلکاروں اور ایک سرکاری ملازم سمیت 15 افراد ہلاک ہو گئے۔ پاکستانی فوج کے مطابق دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی چوکی کی بیرونی دیوار سے ٹکرائی جس سے شدید نقصان پہنچا۔ فوج نے دعویٰ کیا کہ جوابی کارروائی میں 12 شدت پسند مارے گئے۔ ٹی ٹی پی نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

اختصار:ٹیم باخبر/ دیکھیں ٹائمز آف اسرائیل