لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو طلبہ کے خلاف پولس کارروائی کا براہ راست ذمہ دار قرار دیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ احتجاج کے دوران پیلٹ گن سمیت مہلک ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت دی گئی۔ راہل نے کہا کہ یہ معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے اس معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی سے طلبہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا۔