نیٹ پیپرلیک کے خلاف بہار بند کے دوران تشدد کے معاملے میں جن شکتی جنتا دل کے سربراہ تیج پرتاپ یادو کو گرفتار کر کے 14 روزہ عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ پولس نے ان کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہتا کی دفعہ 109 کے تحت اقدام قتل سمیت متعدد دفعات میں مقدمہ درج کیا ہے۔ جرم ثابت ہونے پر اقدام قتل کے الزام میں 10 سال تک قید اور جرمانہ ہو سکتا ہے۔