دھرمیندر پردھان کے استعفے کے بعد بی جے پی نے پنجاب کے وزیر تعلیم ہرجوت سنگھ بینس سے بھی استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ بی جے پی اور کانگریس نے صوبہ میں مختلف امتحانات کے پرچے لیک ہونے اور بے ضابطگیوں کے الزامات عائد کیے۔ صوبہ کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ساڑھے چار برس میں پنجاب میں کوئی پرچہ لیک نہیں ہوا۔