مہاراشٹر کے اہالیہ نگر ضلع میں نیٹ کی ایک امیدوار طالبہ نے مبینہ طور پر کم نمبر آنے کے بعد خودکشی کر لی۔ جلال پور گاؤں کی رہائشی انکیتا سانگلے کے اہل خانہ کے مطابق وہ میڈیکل داخلہ امتحان میں 166 نمبر حاصل کرنے کے بعد ذہنی دباؤ میں تھی۔ پولس کو موقع سے مراٹھی میں تحریر کردہ ایک خط ملا، جس میں طالبہ نے اہل خانہ کو اپنے فیصلے کا ذمہ دار نہ ٹھہرانے کی بات لکھی۔