بہار حکومت نے نیٹ پرچہ لیک کے خلاف احتجاج سے متعلق درج تمام مقدمات واپس لینے اور گرفتار مظاہرین کو فوری رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 26 جولائی صبح 6 بجے سے پہلے پیش آنے والے واقعات سے متعلق تمام ایف آئی آر، شکایات اور وجہ بتاؤ نوٹس واپس لیے جائیں گے۔مختلف الزامات کے تحت گرفتار کیے گئے افراد کو بھی فوری طور پر رہا کیا جائے گا۔