لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے پرلہاد جوشی کو وزارت تعلیم کا اضافی چارج دیے جانے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے جوشی پر بلقیس بانو کیس کے مجرموں کی قبل از وقت رہائی کے فیصلے کا دفاع کرنے کا الزام لگاتے ہوئے انہیں ’’ریپ کے مجرموں کا دفاع کرنے والا‘‘ قرار دیا۔ راہل نے کہا کہ حکومت کے پاس کئی متبادل تھے لیکن جوشی کا انتخاب حیران کن ہے۔